پنجاب پولیس کے بجٹ میں اضافہ ، اسلحہ لائسنس کیلئے25کروڑ روپے مختص

پنجاب پولیس کے بجٹ میں اضافہ ، اسلحہ لائسنس کیلئے25کروڑ روپے مختص
پنجاب پولیس کے بجٹ میں اضافہ ، اسلحہ لائسنس کیلئے25کروڑ روپے مختص

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے آئندہ مالی سال 2014-15 کے بجٹ میں پولیس کا بجٹ 70 ارب سے بڑھا کر 82.5 ارب روپے کر دیا گیا ہے جبکہ شہید اہلکاروں کے ورثاءکیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پولیس کے بجٹ میں 16 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے انسداد دہشت گرد کیلئے 1500 افراد پر مشتمل فورس تشکیل دینے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداءکے ورثاءکیلئے خصوصی پیکیج اور جیل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا قیام عمل میں لانے کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے 25 کروڑ روپے بھی مختص کئے گئے ہیں۔

مکمل بجٹ کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

مزید : بجٹ