صوبائی حکومت کا جنوبی پنجاب میں یونیورسٹیوں کے قیام کا اعلان

صوبائی حکومت کا جنوبی پنجاب میں یونیورسٹیوں کے قیام کا اعلان
صوبائی حکومت کا جنوبی پنجاب میں یونیورسٹیوں کے قیام کا اعلان

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں یونیورسٹیاں، کالجز اور ہسپتالوں کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگراموں کے دوران بہاولپور میں ویٹرنی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور بورے والا میں زرعی یونیورسٹی بنائی جائے گی، رحیم یار خان میں یونیورسٹی کے قیام کے ساتھ ساتھ اور شیخ زید میڈیکل کمپلیکس کی تکمیل کا منصوبہ شروع ہو گا، مظفر گڑھ میں ترکی کے تعاون سے جدید ہسپتال قائم کیا جا رہا ہے اور اب کراچی اور لاہور سے لوگ مظفر آباد علاج کیلئے آئیں گے، رحیم یار خان، اوکاڑہ اور ساہیوال میں تین نئی یونیورسٹیاں بنائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پسماندہ طبقے کو اولین ترجیح میں رکھا، دانش سکول کا منصوبہ غریب عوام کیلئے تحفہ ہے اور اس منصوبے کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے جس کی مدد سے نئے دانش سکول بنائے جائیں گے۔

مزید : بجٹ