پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے جیو کی رکنیت معطل کر دی

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے جیو کی رکنیت معطل کر دی
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے جیو کی رکنیت معطل کر دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی چینلز کی نمائندہ تنظیم پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے جیو کی رکنیت معطل کرتے ہوئے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں جیو کے  نمائندے نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے جیو پر غداری کے الزمات کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ جیو نے پی بی اے کے قانون کی خلاف ورز کی ہے جس پر اس کی رکنیت معطل کی جاتی ہے جبکہ جیو کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں