ملائیشین گمشدہ طیارہ: اہم پیشرفت کا دعویٰ

ملائیشین گمشدہ طیارہ: اہم پیشرفت کا دعویٰ
ملائیشین گمشدہ طیارہ: اہم پیشرفت کا دعویٰ
کیپشن: plane

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) مارچ میں لاپتہ ہونے والے ملائیشیا ایئرلائن کے طیارے کی تلاش کے عمل میں پہلی دفعہ ایک امید کی کرن پیدا ہوئی ہے اور آسٹریلوی سائنسدانوں کو ایک ایسا سگنل مل گیا ہے کہ جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ بدقسمت طیارے کی تباہی کے وقت ریکارڈ کیا گیا اور اس سے طیارے کی تلاش میں بہت مدد مل سکتی ہے۔ اس طیارے کی تلاش کا عمل اس وقت بحر ہند میں جاری ہے اور یہ تازہ ترین سگنل آسٹریلیا کے ساحل کے قریب سمندر کی تہہ پر لگائے گئے حساس آلات سے ملی ہے۔ ہائیڈرو فون نامی یہ آلات سمندر میں زلزلوں یا دھماکوں کو ریکارڈ کرنے کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی کے سائنسدان ایلک ڈنکن کی سربراہی میں کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان آلات میں ایسے سگنل ریکارڈ ہوئے ہیں جو کہ لاپتہ طیارے کے تباہ ہونے کے مقام کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔ اس تازہ دریافت سے سائنسدانوں کو تلاش کا عمل اس علاقے تک محدود کرنے میں مدد ملے گی جہاں طیارے کے ملبہ کے ملنے کے زیادہ امکانات ہوسکتے ہیں۔