مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کان بند کر لئے

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کان بند کر لئے
 مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کان بند کر لئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر خزانہ نے اپوزیشن کے شور شرابے سے بچنے کے لئے کان بند کر لئے،ہیڈفون چڑھا کر تقریر کرتے رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ مجتبیٰ شجا ع الرحمان نے مالی سال2014.15کا بجٹ پیش کرنے کے لئے تقریر شروع کی تو اپوزیشن ارکان نے پہلے تو بجٹ دستاویز کی کاپیاں لہراتے ہوئے سپیکر کے ڈائس کا گھیراﺅ کر لیا ،بعد ازاں کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اڑاتے ہوئے شور مچانا شروع کر دیا لیکن وزیر خزانہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اور وہ مسلسل تقریر کرتے رہے۔ جس پر حکومت وزیر خزانہ کی مدد کو آئی اور ان کے کانوں پر ہیڈ فون چڑھا دیا گیا،مجتبیٰ شجاع الرحمان نے باقی تقریر کانوں پر ہیڈ فون چڑھا کر ہی کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف مجتبیٰ شجاع سے اس قدر خوش ہوئے کہ تقریر کے خاتمے پر وزیر خزانہ کو گلے سے لگایا اور اپنے ہاتھوں سے انہیں پانی کا گلاس پلایا ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں