امتحانات میں نقل کے چینی طریقے آگئے

امتحانات میں نقل کے چینی طریقے آگئے
  • امتحانات میں نقل کے چینی طریقے آگئے
  • امتحانات میں نقل کے چینی طریقے آگئے
بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین ٹیکنالوجی کے میدان میں زبردست ترقی کررہا ہے اور چینی طلباءنے اس کا عملی ثبوت دیتے ہوئے امتحان میں نقل کیلئے انتہائی پیچیدہ اور جدید قسم کی ریڈیو واسکٹ تیار کرلی۔ چین میں یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئے اہم امتحان ”گاﺅ کاﺅ“ جون میں منعقد ہوتا ہے اور اس دفعہ اس میں تقریباً ایک کروڑ طلباءنے حصہ لیا۔ اس امتحان کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے طلباءنے امتحان کی تیاری سے زیادہ توجہ ایک ایسی الیکٹرانک واسکٹ تیار کرنے پر صرف کردی کہ جسے استعمال کرتے ہوئے انتہائی خفیہ طریقے سے نقل کی جاسکے۔ اس واسکٹ کے اندر خفیہ طور پر ایک انٹینا، مائیکروفون اور ایک سرکٹ سلا ہوا ہیں۔ طلباءایک خفیہ کیمرے کی مدد سے سوالنامے کی تصویر لیتے ہیں جسے واسکٹ کا خفیہ انٹینا امتحانی مرکز سے باہر متعلقہ شخص کو پہنچاتا ہے اور پھر باہر سے جوابات بتائے جاتے ہیں جو ریڈیو سگنل کے ذریعے انٹینا پر موصول ہوتے ہیں اور واسکٹ کے اندر لگے خفیہ سپیکر پر طالب علم کو سنائی دیتے ہیں۔ پولیس کا خیال ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریع نقل کے جرم میں منظم گروپ بھی ملوث ہیں۔ متعدد واسکٹیں پکڑی جانے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...