خلائی سفر کے لئے نیا ’خیالی جہاز‘ تیار

خلائی سفر کے لئے نیا ’خیالی جہاز‘ تیار
خلائی سفر کے لئے نیا ’خیالی جہاز‘ تیار
کیپشن: space
خلائی سفر کے لئے نیا ’خیالی جہاز‘ تیار
کیپشن: space1
خلائی سفر کے لئے نیا ’خیالی جہاز‘ تیار
کیپشن: space2
خلائی سفر کے لئے نیا ’خیالی جہاز‘ تیار
خلائی سفر کے لئے نیا ’خیالی جہاز‘ تیار
خلائی سفر کے لئے نیا ’خیالی جہاز‘ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) خلاءکی وسعتوں میں سفر کرنے کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہمارے تصور سے بھی بڑے فاصلے ہیں کیونکہ ایک ستارے سے دوسرے تک پہنچنے کیلئے کروڑوں سال لگ سکتے ہیں لیکن سائنسدان ایک ایسی ٹیکنالوجی تیار کررہے ہیں کہ جس کی مدد سے یہ کروڑوں سال کے فاصلے مہینوں اور ہفتوں میں طے ہوسکیں گے۔ امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا سے تعلق رکھنے والے سائنسدان ڈاکٹر ہیرلڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ ”وارپ ٹیکنالوجی“ کو استعمال کرکے ہم روشنی کی رفتار سے بھی تیز سفر کرسکتے ہیں۔ خلائی تحقیق کے ادارے ڈارپا، ناسا، اکارس اور انٹر سٹیلر ایک سو سالہ منصوبے پر کام کررہے ہیں جس کا مقصد IXS Enterprise نامی ایک ایسا خلائی جہاز تیار کرنا ہے جو واقعی روشنی کی رفتار سے زیادہ تیز سفر کرسکے گا۔ وارپ ٹیکنالوجی کوانٹم فزکس کا ایک تصور ہے جس کے مطابق خلاءکو کسی چادر کی طرح لپیٹ کر مختصر کیا جاسکتا ہے، یعنی اربوں میل کی مسافت کو لپیٹ کر چند مہینوں یا دنوں کی مسافت بنادیا جائے گا۔ اگرچہ فزکس کے بنیادی اصولوں کے مطابق کسی بھی چیز کا روشی کی رفتار سے حرکت کرنا ممکن نہیں ہے لیکن وارپ ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ ناممکن کام ممکن ہوسکتا ہے۔