موت کے بعد سیر پر جانے کی اجازت

موت کے بعد سیر پر جانے کی اجازت
برلن (نیوزڈیسک) یورپی عدالت انصاف نے ایک مردہ شخص کو چھٹیوں کی تنخواہ اور دیگر فوائد کا حقدار قرار دیتے ہوئے مرحوم کی سابقہ کمپنی کو ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔ ایک جرمن خاتون نے مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا کہ اس کے مرحوم شوہر نے اپنی مقررہ چھٹیاں نہیں لی تھیں لہٰذا اب اسے وارث ہونے کے ناطے ان 140 چھٹیوں کے عوض رقوم ادا کردی جائیں۔ جرمن عدالت نے فیصلہ دیا کہ کسی شخص کی موت کے ساتھ ہی اس کا ملازمت کا معاہدہ بھی ختم ہوجاتا ہے لہٰذا کمپنی کے ذمہ کوئی ادائیگی نہیں ہے۔ خاتون اپنا مقدمہ لکسمبرگ میں واقع یورپی عدالت انصاف میں لے گئی جہاں جج نے یہ فیصلہ دیا کہ یورپی قانون کے مطابق کسی ملازم کی طبعی موت سے اس کی نہ لی گئی چھٹیوں کے فوائد خود بخود ختم نہیں ہوجاتے لہٰذا مرحوم کی کمپنی کو ملازمت کے معاہدے کے مطابق طے شدہ رقوم ادا کرنا ہوں گی۔ عدالت کا فیصلہ کے بعد خاتون کو 140 نہ لی گئی چھٹیوں کے عوض رقم ادا کی جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...