خوش نظر آنے والی ماں بیٹی پر وحشی مرد کا حملہ

خوش نظر آنے والی ماں بیٹی پر وحشی مرد کا حملہ
خوش نظر آنے والی ماں بیٹی پر وحشی مرد کا حملہ
کیپشن: mother daughter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو (نیوز ڈیسک) ایک امریکی شخص نے حیوانیت کی انتہا کردی اور ایک نوجوان خاتون اور اس کی معصوم بچی پر محض اس لئے قاتلانہ حملہ کردیا کہ خاتون اپنی 8 سالہ بچی کے ساتھ بہت خوش نظر آرہی تھی۔ چھبیس سالہ خاتون  شکاگو شہر میں ایک چرچ کے باہر بیٹی کے ساتھ چہل قدمی کررہی تھی کہ یہ دردندہ اچانک ماں بیٹی کے پیچھے پہنچ گیا۔ اس نے خاتون سے کہا کہ تم بہت خوش خوش پھررہی ہو، میں تمہیں قتل کردوں گا اور اس کے ساتھ ہی خنجر اس کے گلے میں اتار دیا اور اس کے بعد زخمی خاتون کو گھسیٹ کر ایک پرانی عمارت کے تہہ خانے میں لے گیا۔ خاتون کی معصوم بچی اسی دوران خوفزدہ ہوکر گھر بھاگ گئی اور اپنے باپ کو مطلع کردیا۔ خاتون کا شوہر جلد ہی تہہ خانے میں پہنچ گیا جہاں اس نے کچھ کوشش کے بعد اسے اس حیوان کی قید سے آزاد کروالیا۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ حملہ آور کا نام جیسی ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -