شب برات:مساجد اور گھروں پر چراغاں، فرزندان اسلام ذکر الٰہی کی محافل سجانے میں مشغول

شب برات:مساجد اور گھروں پر چراغاں، فرزندان اسلام ذکر الٰہی کی محافل سجانے ...
شب برات:مساجد اور گھروں پر چراغاں، فرزندان اسلام ذکر الٰہی کی محافل سجانے میں مشغول

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں شب برات انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، مسلمان اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہو کر گناہوں کی معافی اور رحمت کے طلبگار ہیں۔ مساجد اور گھروں میں چراغاں کیا گیا ہے اور درود وسلام اور ذکر و اذکار کی خصوصی محافل سجائی گئی ہیں ۔شعبان کے با برکت مہینے کی سب سے با برکت رات یعنی شب برات وہ رات ہے جس میں اللہ رب العزت اپنی مخلوق پر خصوصی رحمتوں کے دروازے کھولتے اور مسلمانوں کو دینی اور دنیاوی نعمتوں سے نوازتے ہیں۔اہل اسلام اس مقدس رات کی برکات سے مستفید ہونے کے لئے مساجد اور گھروں میں ذکر الہٰی،حمد و نعت کی محافل میں شریک ہیں ۔دن بھر نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری رہا ،مساجد کو چراغاں کے ذریعے سجایا گیا ہے ،شب بیداری کی محافل منعقد کی جا رہی ہیں اور ان محافل میں علمائے کرام اس با برکت رات کی فضیلت بیان کر رہے ہیں جبکہ فرزندان اسلام اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر توبہ و استغفار میں مشغول اور سال بھر کے لئے اللہ سے دینی و دنیاوی معاملات میں رحمت کے طلبگار ہیں۔

مزید : قومی