جلد کو صحت مند بنانے والے کھانے

جلد کو صحت مند بنانے والے کھانے
جلد کو صحت مند بنانے والے کھانے

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک)صحتمند اور ترو تازہ جلد کے بغیر خوبصورتی کا تصور مکمل نہیں ہوتا اور یاد رکھیں کہ جلد کی صحت مندی اور خوبصورتی کا راز مہنگی اور مضر صحت بازاری کریموں اور لوشنوں میں نہیں بلکہ قدرت کی عطاکردہ چند جادوئی غذاﺅں میں ہے۔ان جادوئی غذاﺅں میں سے ایک شہد بھی ہے ۔شہد جلد کو نمی عطا کرتا ہے۔ بیکٹیریا سے بچاتا ہے جلدی زخموں کو مندمل کرتا ہے اور خارش اور دانوں سے بچاتا ہے کستورا اور سالمن جیسی مچھلیوں کا گوشت بھی جلد کیلئے بہت فائدہ مند ہیں ۔ ان مچھلیوں میں اومیگا 3اور زنک پایا جاتا ہے جو جلد کو دانوں مہاسوں اور خشکی سے بچاتا ہے اور جلدی خلیوں کو صحتمند رکھتا ہے۔انڈے کی زردی میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو خوشکی کو دورکرتا ہے اور جھریاں مٹاتا ہے اور اس میں پایا جانے والا بائیوٹن جلد اور ناخنوں کو صحتمند رکھتا ہے۔انڈے کی زردی کو زیتون کے تیل کے ساتھ پھینٹ کر بالوں کے لئے بہترینماسک بنایا جاسکتا ہے ۔انڈے کی سفیدی چہرے کیلئے کنڈیشنر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے یہ دھوپ سے متاثرہ جلد کے لئے بھی مفید ہے
ترشاوہ پھل جیسا کہ مالٹا وٹامن سی سے بھر پور ہونے کی وجہ سے جلد کو ڈھلنے نہیں دیتے جلد جوان نظر آتی ہے ۔سرخ اور سبز رنگ کی سبزوں اور پھلوں کے استعمال سے جلد کے خلیے صحتمند ہوتے ہیں اور جلد جوان رہتی ہے۔
خشک میوہ جات ، خصوصاً بادام، پستہ اور اخروٹ جلد کو نمی بخشتے ہیں اور مضر صحت شعاعوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔بکری کے دودھ میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ یہ نہ صرف جلد کو تروتازہ اور نم رکھتا ہے بلکہ مختلف غذائی اجزاءکو جلدی میں جزب ہونے میں بھی مدد دیتا ہے۔اور آخر میں ذکر آناج کا گندم اور دیگر اناج کو ثابت شکل میں استعمال کرنے سے جلد کو بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے اس سے خشکی ختم ہوتی ہےاور خصوصاً جلد کی رنگت صاف، چمکدار اور دلکش ہوجاتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت