میٹرس کی صفائی کا صحیح طریقہ

میٹرس کی صفائی کا صحیح طریقہ
میٹرس کی صفائی کا صحیح طریقہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پیرس (نیوز ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارا بستر علاوہ لاکھوں جراثیموں کے بھی زیر استعمال رہتا ہے ۔ جلد کے مردہ خلیات بستر کی چادروں اور گدوں میں گھس جاتے ہیںجہاں یہ جراثیموں کی خوراک بنتے ہیں لہذا مختلف جراثیم لاکھوں کی تعداد بھی ہمارے بستر میں مقیم رہتے ہیں لہذا اس کی باقائدہ صفائی انتہائی ضروری ہے چادروں کی صفائی تو آسان کام ہے لیکن گدے کی صفائی سے اکثر لوگ گھبرا جاتے ہیں ۔تو آپ کے لئے پیش خدمت ہے گدے کی صفائی کا آسان طریقہ ، گدے کے اوپر پانی کو رواں رکھتے ہوئے آہستہ آہستہ بیکنگ سوڈااس کے اوپر چھڑکیں آپ بیکنگ سوڈے کو مساوی طور پر چھڑکنے کے لئے چھلنی کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔گدے کی بو کو ختم کرنے کے لئے آپ سوڈے کے ساتھ کوئی خوشبو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اب گدے کو کم از کم ایک گھنٹے کے لئے یونہی پڑا رہنا دیں اس کے بعد ویکیوم کلینر کی مدد سے گدے کی صفائی شروع کر دیں آہستہ آہستہ گدے کے ہر حصے کو صاف کریں ۔پرانے داغوں اور بو کو ختم کرنے کیلئے آپ گدے کی صفائی بھاپ کی مدد سے بھی کر سکتے ہیں اس کے کو بہت اچھی طرح دھوپ میں رکھ دیں ۔
چادروں کو دھونے کے لئے گرم ترین پانی استعمال کریں اور گدوں کو صاف رکھنے کے لئے میٹرس پیڈ کا استعمال بھی مفید ہے اس کے علاوہ تکیوں کی صفائی کا بھی ضرور خیال رکھیںکیونکہ یہ بھی صفائی نہ ہونے کی صورت میں جراثیموں کا گھر بن جاتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت