چوہدری نثار کی طبیعت خراب،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

چوہدری نثار کی طبیعت خراب،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ چوہدری نثار کو دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث امراض قلب کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اے ایف آئی سی کے سابق کمانڈنٹ اظہر کیا نی نے چوہدری نثار کی انجیو گرافی کی ہے داکٹروں کے مطابق ان کی انجیو گرافی کی رپورٹ بالکل کلئیر ہے اوراب ان کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے لئے ان کے مکمل ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔واضح رہے کہ چوہدری نثار لو بلڈ پریشر کے عارضے میں تو پہلے سے مبتلا ہیں جس کے لئے انہیں ڈاکٹر سے رابطے میں رہنا پڑتا ہے لیکن دل کامرض  ان میں پہلی بار تشخیص کیا گیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیر داخلہ کی بیماری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے ڈاکٹرز سے رابطہ کر کے چوہدری نثار کی صحت بارے دریافت کیا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز نے چوہدری نثار کے تمام ٹیسٹ کلئیر قرار دیئے ہیں اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...