دانتوں کی حفاظت بنائے دل کو مضبوط

دانتوں کی حفاظت بنائے دل کو مضبوط
 دانتوں کی حفاظت بنائے دل کو مضبوط

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بوسٹن (نیوز ڈیسک) طبی سائنس کے ماہرین نے انسانی جسم کے اہم ترین عضو یعنی دل کی صحت کیلئے مسوڑھوں کی صحت کو بنیادی اہمیت کا حامل قرار دے دیا ہے اور دانتوں اور دل کے ڈاکٹر اس سلسلے میں مل کر نئی نئی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کی صحت کیلئے مسوڑھوں کو صحت مند رکھیں اور اس مقصد کیلئے ایسی غذائیں ضرور استعمال کریں جو مسوڑھوں کو ضروری غذائی اجزاءفراہم کرتی ہیں۔ اس سلسلے میں کشمش کا استعمال بہت مفید ہے۔ کشمش انگوروں کو خشک کر کے بنائی جاتی ہے اور اس میں پائے جانے والے اینٹی آکسی ڈنٹ مسوڑھوں کو خراب کرنے والے بیکٹریاں کو ختم کر کے مسوڑھوں کو صحت مند رکھتے ہیں۔ اسی طرح سبز چائے میں پایا جانے والا مادہ کیٹے چینز بھی مسوڑھوں کیلئے خطرہ بننے والے بیکٹریا کو ختم کرتا ہے اور مسوڑھوں کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔ ثابت اناج کا استعمال بھی مسوڑھوں کیلئے بے پناہ فوائد کا حامل ہے۔ میدے، ریفائن آٹے اورسفید چاولوں کی بجائے اگر براﺅن چاولوں، خالص گندم کے مکمل اجزاءوالے آٹے اور جئی وغیرہ کا استعمال کیا جائے تو خون میں شوگر کی مقدار میں فوری اضافہ نہیں ہوتا اور مسوڑھوں اور دل کیلئے نقصان دہ پروٹین پیدا نہیں ہوتی۔ ان غذاﺅں کو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے مسوڑھے بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں اور نتیجتاً دل بھی صحت مند رہتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت