مٹی میں کھیلنا بچوں کے لئے فائدہ مند، سائنسی تحقیق

مٹی میں کھیلنا بچوں کے لئے فائدہ مند، سائنسی تحقیق
مٹی میں کھیلنا بچوں کے لئے فائدہ مند، سائنسی تحقیق
کیپشن: grains

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) اگر آپ اپنے بچوں کو الرجی اور دمہ جیسی بیماریوں سے بچانا چاہتے ہیں تو سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہیں مٹی میں کھیلنے دیں اور فرش پر لیٹنے دیں۔ اگرچہ یہ بظاہر عجیب بات محسوس ہوتی ہے کیونکہ ہم تو یہی جانتے ہیں کہ صفائی کا خیال زیادہ سے زیادہ رکھنا چاہئے مگر سائنسدانوں نے ایک تازہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ بچوں کو حد سے زیادہ دھول مٹی سے بچانے سے ان میں وہ قوت مدافعت پیدا ہی نہیں ہوتی تو دمہ اور الرجی جیسی بیماریوں سے بچانے کیلئے ضروری ہوتی ہے۔ جرنل آف الرجی اینڈ کلینیکل امیونولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب بچے مٹی میں کھیلتے ہیں یا فرش پر لیٹتے ہیں تو ان میں بہت سے مضر صحت بیکٹیریا اور دیگر جراثیموں سے مقابلہ کی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے جو ساری زندگی کیلئے انہیں بہت سی بیماریوں سے بچانے کیلئے قوت مدافعت بخشتی ہے۔ تو اگر آپ کے ننھے منھے بچے کبھی کبھار زمین پر لوٹ پوٹ ہونا چاہیں تو انہیں اس کی اجازت دے دیں۔ اس سے ان کی قوت مدافعت بھی بڑھے گی اور وہ خوش بھی ہو جائیں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -