یورپ میں 13طیارے راڈار سے ایک دم غائب

یورپ میں 13طیارے راڈار سے ایک دم غائب
یورپ میں 13طیارے راڈار سے ایک دم غائب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ویانا(نیوز ڈیسک)یورپین ائیرپورٹ اس وقت شدید حیرانی و پریشانی میں مبتلا ہو گیا جب ایک یا دو نہیں بلکہ 13 طیارے ایک دم راڈار سے غائب ہوگئے اور تقریباً آدھ گھنٹہ ان کے بارے میں کچھ معلومات نہ تھیں۔ تفصیلات کے مطابق 5جون کو بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا اور گذشتہ روز ایک بار پھر مختلف ائیر لائنز کے طیارے آسٹریا کے شہر ویانا کے پاس سے ایک دم راڈار سے غائب ہوگئے،غائب ہونے والے طیاروں میں اکثر مسافر بردار طیارے بھی شامل تھے۔ سول ایوی ایشن کے حکام یہ دیکھ کر حیران و پریشان رہ گئے اور باوجود کوششوں کے 25منٹ تک جہازوں کا کوئی سراغ نہ ملا۔ یہ واقع اسلئے بھی غیر معمولی نوعیت کا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں جہاز آج تک راڈار سے غائب نہیں ہوئے جبکہ دوسری جانب ملائیشین طیارہ بھی اسی طرح روپوش ہوا تھا اور آج تک اس کا سراغ نہیں ملا۔آسٹرو کنٹرول کے ترجمان مارکوس پوہانکا کا کہنا ہے کہ اس غیر معمولی نوعیت کے واقعہ کے بارے میں یورپین ایجنسیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ کچھ اور یورپی ممالک میں بھی اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ تا ہم ایک اور یورپی اخبار کا دعویٰ ہے کہ آسٹریا کے علاوہ ہمسایہ ممالک جرمنی، چیک ری پبلک اور سلویکیا میں بھی اسی طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ اور آسٹریا میں اس طرح کے واقعات کسی بڑے حادثے کا باعث بھی بن سکتے ہیں کیونکہ صرف آسٹریا کی فضاﺅں سے روزانہ چار ہزار سے زائد طیارے گزرتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں