قالین اور تکیہ نہیں دیا جارہا: لانگوکا شکوہ، مزید 14 روزہ ریمانڈ

قالین اور تکیہ نہیں دیا جارہا: لانگوکا شکوہ، مزید 14 روزہ ریمانڈ
قالین اور تکیہ نہیں دیا جارہا: لانگوکا شکوہ، مزید 14 روزہ ریمانڈ

  



کوئٹہ (ویب ڈیسک) میگا کرپشن سکینڈل میں گرفتاربلوچستان کے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے ریمانڈ پورا ہونے پر ملزم خالد لانگو کو احتساب عدالت پیش کیا، اس موقع پر ملزم نے اخبار ، قالین اور تکیہ نہ دیئے جانے کا شکوہ کیا ، جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ خالد لانگو کو قانون کے مطابق تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں جبکہ کل انکی فرمائش پر پیزا اور کولڈ ڈرنگ بھی پیش کی گئی۔ سی دوران ملزم کے وکیل باز محمد کا کڑ کا کہنا تھا میرے موکل کا سیاسی کیرئیر تباہ کیا اور دوران حراست نارواسلوک روارکھا جارہا ہے، انہیں پسند کے کھانے بھی فراہم نہیں کئے جارہے جبکہ ٹی وی اور اخبار کی سہولت بھی نہیں دی جارہی۔ مزید برآں وکیل کی درخواست پر عدالت نے ملزم سے 4 رشتہ دار اور وکلا کو ملنے کی اجازت بھی دی۔ بعدازان عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی ۔

مزید : کوئٹہ