دورہ امریکہ، مودی نے اڑیسہ کے 700 سال پرانے سوریہ مندر کو 2 ہزار سال پرانا کہہ ڈالا، سوشل میڈیا پر تنقید

دورہ امریکہ، مودی نے اڑیسہ کے 700 سال پرانے سوریہ مندر کو 2 ہزار سال پرانا کہہ ...
دورہ امریکہ، مودی نے اڑیسہ کے 700 سال پرانے سوریہ مندر کو 2 ہزار سال پرانا کہہ ڈالا، سوشل میڈیا پر تنقید

  

واشنگٹن (آئی این پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے حالیہ دورے کے دوران اڑیسہ کے شہر کونارک کے700 سال پرانے سوریہ مندر کو 2 ہزار سال پرانا کہہ ڈالا جس کے بعد سوشل میڈیا پر مودی کا خوب مذاق اڑایا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جب بھی بیرونی دورے پر جاتے ہیں تو بھارت کی عزت خاک میں ملا آتے ہیں۔ امریکہ کے حالیہ دورے میں انہوں نے اڑیسہ کے شہر کونارک کے 7 سو سال پرانے سوریہ مندر کو 2 ہزار سال پرانا کہہ ڈالا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر مودی کا خوب مذاق اڑایا گیا۔بھارتی وزیر اعظم ماضی میں بھی کافی بار اپنی تقاریر میں ایسی غلطیاں کر چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی