روزہ دار افطاری کے وقت زیادہ ٹھنڈے پا نی سے پر ہیز کر یں، ڈاکٹر محمد خلیل رانا

روزہ دار افطاری کے وقت زیادہ ٹھنڈے پا نی سے پر ہیز کر یں، ڈاکٹر محمد خلیل رانا
روزہ دار افطاری کے وقت زیادہ ٹھنڈے پا نی سے پر ہیز کر یں، ڈاکٹر محمد خلیل رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(اے پی پی ) رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں افطاری کے اوقات میں زیادہ ٹھنڈا پانی استعمال کرنیوالے لوگوں کی بڑی اکثریت گلے کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے۔ تمام دن پیٹ خالی رہنے کے باعث روزہ افطار کرکے لوگوں کی بڑی اکثریت کھجور سے افطاری کے فوری بعد ٹھنڈا پانی پینے کو ترجیح دیتی ہے جوکہ صحت کے لیے مفید نہیں اور اس سے گلے کی مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے ماہر امراض ناک کان گلہ ڈاکٹر محمد خلیل رانا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ داروں کو چاہیئے کہ افطار کے وقت کم ٹھنڈا پانی استعمال کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی بیماری میں مبتلا ہو کردشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‎

مزید :

سرگودھا -