یمن میں صنف نازک پر قابو پانے کیلئے حوثی باغیوں کو خواتین ونگ حرکت میں آگیا
صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک )یمن میں جاری خانہ جنگی میں حوثی باغیوں نے نئی حکمت عملی اختیار کر لی، اپنی ملیشیاوں کے خواتین ونگ کو بھی جنگ میں استعمال کرنا شرو ع کردیا۔ العربیہ کے مطابق پہلی بار سامنے آنے والے اس خواتین ونگ کا مقصد دارالحکومت میں اٹارنی جنرل کے دفتر کے سامنے عورتوں کے احتجاج کو دبانااور ان پر قابو پانا ہے۔
العربیہ کے ذرائع کے مطابق خواتین کے کچھ گروپس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ حوثی ملیشیاوں کے زیرانتظام خواتین پولیس اہل کار تھیں، انہوں نے صنعاءمیں مغوی یمنی صحافیوں کی ماو¿ں کی جانب سے کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے پر دھاوا بول دیا۔ مذکورہ صحافی حوثیوں کی جیلوں میں قید ہیں اور 9 جون کو ملیشیاوں کی جانب سے انہیں اغوا کئے جانے کا ایک سال مکمل ہوگیا۔حوثی ملیشیاوں کی خواتین نے احتجاج کرنے والی عورتوں کو ہاتھوں اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور عسکری ٹیموں کی موجودگی میں انہیں بزور طاقت منتشر کردیا۔