ہیلری کی پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق ای میلز ان کے خلاف تحقیقات کا مرکز

ہیلری کی پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق ای میلز ان کے خلاف تحقیقات کا مرکز
ہیلری کی پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق ای میلز ان کے خلاف تحقیقات کا مرکز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق وزارت خارجہ کے دوران ہیلری کلنٹن کی جانب سے نجی ای میل اکاو¿نٹ کے استعمال سے متعلق تحقیقات کا مرکز ان کی وہ ای میلز ہیں جن میں اس موضوع پر بحث کی گئی تھی کہ محکمہ خارجہ امریکی خفیہ ادارے ’سی آئی اے‘ کے پاکستان میں مجوزہ ڈرون حملوں کی مخالفت کرے یا نہیں۔
ان ای میلز کا تبادلہ اسلام آبادمیں امریکی سفارتکاروں اور واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے حکام کے درمیان ہوا۔
اخبار کے مطابق 2011 اور 2012 میں محکمہ خارجہ کے کردار کے حوالے سے کی گئی اس بات چیت میں اس اس کمپیوٹر کا استعمال کیا گیا جسے عا م پر غیر خفیہ معاملات پر تبادلہ خیال کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ان میں سے کچھ ای میلز کلنٹن کے معاونین نے نیویارک میں ان کے گھر میں موجود ایک سرور کے ذریعے ان کے نجی ای میل پر فارورڈ کیں۔تحقیق کاروں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے
وال سٹریٹ جرنل نے قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ خفیہ سی آئی اے پروگرام پر محکمہ خارجہ کی مشاورت زیادہ محفوظ سرکاری کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے کی جانی چاہیے تھی جو خفیہ معلومات کی تبادلے کے لیے بنایا گیا ہے۔