بھارت نے پاکستانی سفارتکاروں کو دہلی سے باہر جانے کیلئے اجازت لینے کا پابند کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن میں فرائض انجام دینے والے سفارت کاروں کو نئی دہلی سے باہر جانے کیلئے اجازت لینے کی ہدایت کی ہے۔
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کو دوسرے شہروں میں جانے کیلئے اجازت لینے کا پابند بنا دیا گیا ہے۔ کئی پاکستانی سفارت کاروں کو بھارت کے دوسرے شہروں سے تقریبات میں شرکت کیلئے دعوت نامے وصول ہوتے ہیں لیکن ابھی ان تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی۔ چند روز قبل بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کو نئی دہلی سے باہر تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔