عالیہ بھٹ کا سدھار تھ سے ”عاشقی “ کرنے سے انکار

عالیہ بھٹ کا سدھار تھ سے ”عاشقی “ کرنے سے انکار
عالیہ بھٹ کا سدھار تھ سے ”عاشقی “ کرنے سے انکار

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ ”عاشقی 3 “ میں کام نہیں کر رہی ۔ عالیہ بھٹ اور سدھار تھ ملہوترا کی دوستی کے سلسلے میں کئی خبریں سامنے آچکی ہیں ۔ گزشتہ دنوں دونوں کے درمیان بریک اپ کی خبریں بھی آئی تھی لیکن اس کے بعد بھی یہ بحث تھی کہ عالیہ اور سدھارت بھٹ کیمپ کی آنے والی فلم ”عاشقی 3 “ میں نظر آئیں گے۔ مکیش بھٹ اور سدھارت ملہوترا نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ عالیہ ”عاشقی 3“ ہوں گی لیکن عالیہ نے اس بات کو مسترد کر دیا ہے۔ عالیہ نے کہا کہ میں نے اور سدھارت نے اس فلم کو لے کر دلچسپی دکھائی تھی لیکن فی الحال فلم کا سکرپٹ فائنل نہیں ہوا اس لیے اس فلم میںکام کرنے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی جب تک سکرپٹ فائنل نہیں ہو گا میں کسی ایسی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھرسکتی۔

مزید : تفریح