جرمنی ، امریکی فضائی اڈے کے قریب ڈرون حملوں کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

جرمنی ، امریکی فضائی اڈے کے قریب ڈرون حملوں کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
جرمنی ، امریکی فضائی اڈے کے قریب ڈرون حملوں کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

  



برلن (ویب ڈیسک) جرمنی میں امریکی فضائی اڈے کے قریب ہزاروں افراد نے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ، مظاہرین نے جرمنی میں موجود امریکی فضائی اڈے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا مظاہرے کا اہتمام ’سٹاپ رامستین ، نوڈرون وار ‘نامی امن رضا کاروں کے اتحاد نے کیا تھا ، ان کے مطابق جرمنی میں موجود رامستین فضائی اڈہ عراق، افغانستان ، پاکستان ،یمن اور شام میں ڈرون حملوں کے لیے معلومات کے تبادلے میں معاونت فراہم کرتا ہے ، پولیس کے مطابق احتجاج میں تین سے چار ہزار کے قریب مظاہرین شریک تھے۔جبکہ منتظمین کا کہنا ہے کہ احتجاج میں 7 ہزار کے قریب افراد نے حصہ لیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ فضائی اڈہ ڈرون حملوں کی معلومات میں تبادلے میں معاونت فراہم کرتا ہے جو جرمنی کے آئین سے متصادم ہے اس لیے اسے فوری طورپر بند ہونا چاہیے۔

مزید : بین الاقوامی