پنجاب میں ای کامرس کے فروغ کیلئے چینی کمپنی کے ساتھ یادداشت طے پاگئی

پنجاب میں ای کامرس کے فروغ کیلئے چینی کمپنی کے ساتھ یادداشت طے پاگئی
پنجاب میں ای کامرس کے فروغ کیلئے چینی کمپنی کے ساتھ یادداشت طے پاگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (صباح نیوز ) پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور چینی کمپنی چیز مال پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایک مشترکہ یادداشت پر دستخط کیے ہیں ۔ گزشتہ روز سرمایہ کاری بورڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اورنگ زیب خان اور ان کے معاونین نے تقریب میں شرکت کی۔ چیز مال شنگھائی میں آن لائن شاپنگ کی سہولیات فراہم کرنے والی سرکردہ کمپنی ہے جو اسلام آباد میں اپنا دفتر قائم کر چکی ہے اور اب پاکستان میں اپنے کام کو توسیع دینے کے خواہش مند ہے۔ چیز مال ای کامرس کے مختلف منصوبوں میں بالخصوص پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ساتھ اشتراک کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کو چیف ایگزیکٹو آمنہ چیمہ نے وفد کو پاکستان میں ای کامرس کے شعبے میں پائے جانے والی وسیع ممکنات سے آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی سہولت رکھنے والے صارفین میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور غیر ملکی کمپنیوں کو اس پیش رفت کے باعث پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ یادداشت پر دستخط کیے جانے سے قبل اورنگ زیب خان نے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور حکومت پنجاب کو سراہا کہ وہ پاکستان میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر اس قدر توجہ دے رہے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی کی صورت حال میں خاصی بہتری آنے کے علاوہ بہتر طرز حکومت نے پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاروں اور سب سے بڑھ کر چین کیلئے ایک پرکشش مقام بنا دیا ہے۔

مزید :

قومی -