آرمی ٹرینرز نے بہترین ٹریننگ کرائی، حفیظ آئندہ میچز میں مکمل فٹ ہوں گے: کپتان اظہر علی

آرمی ٹرینرز نے بہترین ٹریننگ کرائی، حفیظ آئندہ میچز میں مکمل فٹ ہوں گے: کپتان ...
آرمی ٹرینرز نے بہترین ٹریننگ کرائی، حفیظ آئندہ میچز میں مکمل فٹ ہوں گے: کپتان اظہر علی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے بہت محنت کی ہے کاکول اکیڈمی میں آرمی کے ٹرینرز نے بہترین ٹریننگ کرائی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کرس گیل کے ساتھ کھیلنا اچھا تجربہ تھاپی ایس ایل میں کرس گیل کی پرفارمنس اچھی نہیں تھی تو اس کیلئے نماز کے بعد دعا کی ۔محمد حفیظ آئندہ میچز میں مکمل فٹ ہوں گے، راحت علی کافی عرصے سے اچھی باؤلنگ کررہے ہیں محمد عامر، راحت علی، وہاب ریاض اور عمران خان اچھے باؤلر ہیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ مل کر اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال سے تیسرے نمبر پر کھیل رہا ہوں اور کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی سمجھوتہ کیا جائے گا ۔

مزید : کھیل