عرفان خان دپیکا پڈوکون کے دیوانے نکلے ،بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے بڑی اداکارہ قرار دے دیا

عرفان خان دپیکا پڈوکون کے دیوانے نکلے ،بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے بڑی ...
عرفان خان دپیکا پڈوکون کے دیوانے نکلے ،بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے بڑی اداکارہ قرار دے دیا

  



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور اپنی بے ساختہ اداکاری سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے کرنے والے عرفان خان دپیکا پڈوکون کے دیوانے نکلے ،دپیکا کو بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے بڑی اداکارہ قرار دے دیا ۔

بھارتی نجی چینل’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق ہندوستانی فلموں میں بے ساختہ اور کمال کی اداکاری کرنے والے اداکار عرفان خان ایک تقریب میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جم کر تعریف کرتے نظر آئے ،ان کی باتوں سے تو ایسالگ رہا تھا کہ جیسے عرفان خان دپیکا سے بہت زیادہ متاثر ہیں ۔بالی ووڈ فلم ’’پیکو ‘‘ میں دپیکاکے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے عرفان خان کا کہنا تھا کہ دپیکا پڈوکون بھارت کی سب سے بڑی سٹار ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ امیتابھ بچن بھی دپیکا کو بھارت کی سب سے بڑی اداکارہ قرار دیتے ہیں ۔عرفان خان سے جب سوال کیا گیا کہ حال ہی میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’’پیکو ‘‘ فلم صرف دپیکا کی وجہ سے دیکھی اس پر آپ کا ردعمل کیا ہے ؟تو عرفان خان کا کہنا تھا کہ میں اس پر کوئی رائے نہیں دونگا ۔اگر امیتابھ جی نے کہا ہے تو پھر اس میں کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئے ،دپیکا بڑی سٹار ہیں ،امیتابھ بچن فنکاروں میں ’’ہیرے ‘‘ ہیں ،مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے بھی دپیکا کے کام کو سراہا ہے ۔

مزید : تفریح