زمین کے تنازعہ پر متحارب گروپوں میں فائرنگ ،وکیل جاں بحق
پنڈی بھٹیاں(مانیٹرنگ ڈیسک )با ئی پاس پنڈی بھٹیاں میں زمین کے تنازعہ پر متحارب گروپوں میں فائرنگ میں ایک شخض قتل جبکہ دوسرا شدیدزخمی ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بائی پاس پنڈی بھٹیاں میں زمین کے تنازعہ پر متحارب گروپوں میں فا ئر نگ کے نتیجے میں ندیم عباس ایڈووکیٹ جا ں بحق ہوگیا جبکہ مظہرصد یق چیمہ شد ید زخمی ہوگیا ،جس کو الا ئیدہسپتال فیصل آ باد منتقل کر دیا گیا۔ یا د رہے کہ چیمہ اور بھٹی گروپ کے درمیان زمین کا تنا زعہ چلا آ ر ہا تھا ، مقتول ندیم عباس ایڈووکیٹ کی لا ش تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال میں پہنچادی گی جبکہ ملزمان موقعے سے فرار ہو گئے۔