اورلینڈو میں دہشت گردی کے واقعے پر وزیر اعظم نواز شریف کا اظہار افسوس

اورلینڈو میں دہشت گردی کے واقعے پر وزیر اعظم نواز شریف کا اظہار افسوس
اورلینڈو میں دہشت گردی کے واقعے پر وزیر اعظم نواز شریف کا اظہار افسوس

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف نے اورلینڈو میں دہشت گردی کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے اورلینڈواقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو لرزہ خیز واقعے پر بہت افسوس ہے ۔انہوں نے کہا کہ اورلینڈ و واقعہ ایک اور انتہا پسندانہ واقعہ ہے ، انتہا پسندانہ سوچ کے نا سور سے اپنی زندگیوں میں ہم ہر روز لڑنے کا عزم کرتے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایسی دہشت گرد کارروائیاں مسلمانوں کی اکثریت کی سوچ کے منافی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا یہ سب شخصی آزادی ،برداشت اور انسانیت کے خلاف ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں