اورلینڈو : نائٹ کلب پر حملے میں سیمی آٹومیٹک اے آر15گن استعمال کی گئی، امریکی فوجی استعمال کرتے ہیں

اورلینڈو : نائٹ کلب پر حملے میں سیمی آٹومیٹک اے آر15گن استعمال کی گئی، امریکی ...
اورلینڈو : نائٹ کلب پر حملے میں سیمی آٹومیٹک اے آر15گن استعمال کی گئی، امریکی فوجی استعمال کرتے ہیں

  



فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا کے شہرآرلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ میں سیمی آٹومیٹک گن اے آر15 استعمال کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گن ماضی میں بھی کئی بار دہشتگردی کے واقعات میں استعمال ہو چکی ہے۔امریکہ میں اس گن پر 1994میں پابندی لگائی گئی لیکن دوبارہ اس پر سے 2004میں پابندی اٹھا لی گئی۔یہ گن عام طور پر امریکی فوجی استعمال کرتے ہیں۔ اس گن کا زیادہ استعمال افغانستان میں بھی کیا جاتا رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کہہ چکے ہیں کہ ملک میں ہتھیاروں پر پابندی لگا دی جائے گی۔

مزید : بین الاقوامی