فلم ’’ہاف گرل فرینڈ ‘‘کا سکرپٹ پڑھتے ہی حامی بھر لی تھی، ارجن کپور

فلم ’’ہاف گرل فرینڈ ‘‘کا سکرپٹ پڑھتے ہی حامی بھر لی تھی، ارجن کپور
 فلم ’’ہاف گرل فرینڈ ‘‘کا سکرپٹ پڑھتے ہی حامی بھر لی تھی، ارجن کپور

  


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے کہا کہ فلم’’ ہاف گرل فرینڈ‘‘ کا سکرپٹ پڑھتے ہی کام کی پیشکش قبول کر لی تھی۔بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ فلم ہاف گرل فرینڈ میں جب انہیں کام کی پیشکش ہوئی اور سکرپٹ پڑھنے کو دیا گیا تو سکرپٹ پڑھتے ہی بغیر ذہن میں کوئی دوسرا خیال لائے انہوں نے فلم میں کام کے لئے جھٹ سے ہاں کر دی تھی کیونکہ فلم کا سکرپٹ بہت دلچسپ ہے،فلم میں وہ باسکٹ بال کھلاڑی کا کردار نبھائیں گے،فلم میں ان کی ہیروئن اداکارہ شردھا کپور ہونگی،فلم کی ہدایات موہت سوری نے دی ہے جبکہ پروڈیوسر موہت سوری اور ایکتا کپور ہیں۔

مزید : کلچر