پی ٹی وی ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس پنشن میں اضافہ کا مطالبہ

پی ٹی وی ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس پنشن میں اضافہ کا مطالبہ

لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے اپنے اجلاس میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی اس سفارش کا خیر مقدم کیا ہے کہ سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافہ کیا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین احسان اللہ خان نے سنیٹر سلیم مانڈوی والا چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ بزرگ پنشنروں کی پنشن میں بھی 20فیصد اضافہ کے لئے اثر و رسوخ استعمال کریں کیونکہ اس مہنگائی کے دور میں پنشنر مسائل کا شکار ہیں ان کے پاس تو علاج کے لئے بھی رقم نہیں ہے اظہر خان اور حمید اللہ چشتی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے تمام پنشنروں کی پنشن میں 20فیصد اضافہ کا علان کریں۔

تاکہ پنشنروں کی ضروریات زندگی اور علاج معالجہ کی سہولتیں پوری ہوسکیں۔

مزید : کلچر