پروڈیوسرواداکار میسم علی کی فلم’’دی ریبلز‘‘ کی شوٹنگ کا نیا سپیل جلد شروع ہوگا

پروڈیوسرواداکار میسم علی کی فلم’’دی ریبلز‘‘ کی شوٹنگ کا نیا سپیل جلد شروع ...

لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسرواداکار میسم علی کی فلم’’دی ریبلز‘‘کی شوٹنگ کا نیا سپیل جلد شروع ہوگا۔ میسم علی کی اس فلم کے ڈائریکٹر پہلے تیمورشیرازی تھے جنہیں تبدیل کرکے اب ان کی جگہ آصف یونس کو ڈائریکشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ کاسٹ میں بھی چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔پروڈیوسر میسم علی فلم میں خود بھی ایک اہم رول کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں شامل خان،ریچل خان،میرااور دیگر فنکار شامل ہیں۔میسم علی نے’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ ریچل خان کی بیرون ملک مصروفیات کی وجہ سے چندروز کے لئے موخرکی گئی تھی اب چونکہ وہ واپس آچکی ہیں لہذہ نیا شیڈول تیار کرلیا گیا جس کے مطابق اب اسلام آباد کے ساتھ ساتھ دبئی میں بھی شوٹنگ کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزیدبتایا کہ ڈائریکٹر کے علاوہ فلم کے سکرپٹ میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں اور کچھ سرپرائز فنکار بھی رکھے گئے ہیں ۔انہوں نے مزیدبتایا کہ’’دی ریبلز‘‘کامیوزک بھارت اور کینیڈا سے مکمل کرایا گیا ہے جو شائقین کی توقعات پرضرور پورا اترے گا۔

مزید : کلچر