پاکستان کا پہلا ’’ریڈیو گیم شو‘‘ متعارف

پاکستان کا پہلا ’’ریڈیو گیم شو‘‘ متعارف

  



لاہور(فلم رپورٹر ) نجی ریڈیو سٹیشن نے پاکستان کا پہلا’’ گیم شو ‘‘متعارف کرادیا،پروگرام کھیل کھیل میں شرکت کرنے پر سامعین بڑے انعامات حاصل کرنے کا موقع حاصل کرسکتے ہیں، جن میں معروف ڈیزائنرز کے کپڑے، گھریلو استعمال کا سامان، ایل ای ڈی ٹی وی، عمرہ ٹکٹس اور متعدد موٹر سائیکلیں شامل ہیں، گیم شو ہر جمعہ اور ہفتہ کی شب رات 10بجے سے آدھی رات تک نشر کیا جائے گا، جس کی میزبانی کے فرائض ایاز سومرو اور آر جے عماد صدیقی کررہے ہیں۔ پروگرام کے ذریعے ایف ایم سامعین کو نہ صرف سننے کا موقع ملے گا بلکہ پروگرام میں شریک بھی ہوسکتے ہیں۔ پروگرام کے میزبان فیس بک پیج پر موجود ہوں گے۔

مزید : کلچر