ہدایت کار ادریس عادل نے اردو فلم’’چیمپئن‘‘کی شوٹنگ مکمل کرلی
لاہور(اے پی پی)فلمساز وہدایت کار ادریس عادل نے نئی اردو فلم’’چیمپئین‘‘کی شوٹنگ مکمل کرلی۔ادریس عادل نے ایک ملاقات میں بتایا کہ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور تمام تر نئے فن کاروں کے ہمراہ حب الوطنی اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے موضوع پر منفرد فلم بنائی ہے۔فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام شروع ہوچکاہے۔فلم کی نمائش عیدالفطر کے بعد ہوگی۔