ایک وقت تھا میری اداکاری کو فرنیچر کہا جاتا تھا، اکشے کمار

ایک وقت تھا میری اداکاری کو فرنیچر کہا جاتا تھا، اکشے کمار

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار کمار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ایک وقت ان کی اداکاری کو فرنیچر کہا جاتا تھا۔اکشے کمار کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے تقریبا 25 برس ہو چکے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کا کہنا ہے کہ کسی وقت انہیں ان کے اداکاری کے لئے فرنیچر کہا جاتا تھا۔مختلف طرح کے کردار ادا کرنے کے لئے تیاری اور توازن کے بارے میں سوال پوچھنے پر اکشے نے کہا کہ پہلے میں کہانی پسند کرتا ہوں اور پھر میں اس میں آگے بڑھتا ہوں۔کوئی بھی ایسا ہی کر سکتا ہے، جب میں فلم انڈسٹری میں آیا تھا، تو لوگ میری اداکاری اور مجھے فرنیچرکہتے تھے۔واضح رہے کہ اکشے کمار فلم نگری میں ایکشن اور مزاحیہ کرداروں کے حوالے سے مشہور ہیں۔

ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ہاؤس فل تھری اچھا کاروبار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

مزید : کلچر