رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 1.14فیصد بڑھ گئی

رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 1.14فیصد بڑھ گئی

 اسلام آباد (آن لائن) رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ آلو ، ٹماٹر ، کیلا ، انڈوں ، پیاز ، سگریٹ ، دال چنا ، چینی ، گڑ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کی نسبت ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ۔ پاکستان بیورو شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون کے پہلے ہفتہ میں افراط زر کی شرح میں مجموعی طور پر 1.14 فیصد اضافہ دیکھا گیا گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 12 روپے ، آلو کی قیمت میں 4 روپے ، ایک درجن کیلا 9 روپے ، درجن انڈے 5 روپے ، پیاز 2 روپے ، سگریٹ ایک روپیہ ، دال چنا 2 روپے ، چینی ایک روپیہ ، بیف 2 روپے سمیت دیگر اشیاء میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جن میں ادرک ، چکن برائلر ، دال مونگ ، دال ماش ، ایل پی جی سلنڈر شامل ہیں اسی طرح اس ہفتہ کے دوران 29 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا اعداد و شمار کے مطابق جون کے پہلے ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے کمانے والوں کے لئے مہنگائی کی شرح 0.82 فیصد ، 8 سے 12 ہزار تک کمانے والوں کے لئے 1.28 فیصد ، 12 سے 18 ہزار کمانے والوں کے لئے 0.23 فیصد ، 18 سے 35 ہزار کمانے والوں کے لئے 1.50 فیصد اور 35 ہزار سے زائد کمانے والوں کے لئے 1.37 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

مزید : کامرس