جنوبی کوریا کی آٹے کی ملوں نے 27000 ٹن امریکی گندم خرید لی

جنوبی کوریا کی آٹے کی ملوں نے 27000 ٹن امریکی گندم خرید لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیؤل(اے پی پی) جنوبی کوریا کی آٹے کی ملوں نے 27000 ٹن امریکی گندم خرید لی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ گندم ڈونگ اے ون کمپنی کی قیادت میں قائم ایک گروپ نے پچھلے ہفتے ہونے والی ایک نیلامی میں خریدی جس کی ترسیل اکتوبر میں کی جائے گی، سودے میں مختلف اقسام کی گندم شامل ہے ۔ 10.5 فیصد پروٹین کی حامل 15000 ٹن مغربی ہلکی سفید گندم 219.52 ڈالر فی ٹن کے حساب سے جبکہ زیادہ سے زیادہ 8.5 فیصد پروٹین کی حامل 2000 ٹن مغربی ہلکی سفید گندم 225.42 ڈالر فی ٹن کے حساب سے خریدی گئی۔
دیگر خریداری میں 11.5 فیصد پروٹین کی حامل موسم سرما کی سخت گہری سرخ گندم 227.61 ڈالر فی ٹن جبکہ 14 فیصد پروٹین کی حامل شمالی گندم 257.42 ڈالر فی ٹن کے حساب سے خریدی گئی۔اطلاعات کے مطابق سی جے چیلجی ڈانگ کارپوریشن کی قیادت میں ایک صنعتی وفد نے بھی 46550 ٹن امریکی گندم کا سودا کیا ہے۔

مزید :

کامرس -