بجٹ منظور ہونے سے قبل ریلیف ملنے کے امکانات روشن ہیں،یوبی جی

بجٹ منظور ہونے سے قبل ریلیف ملنے کے امکانات روشن ہیں،یوبی جی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) ایف پی سی سی آئی کے یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی) نے کہا ہے کہ بجٹ معاملات پرحکومت سے بات چیت جاری ہے اور بجٹ منظور ہونے سے قبل کاروباری برادری کیلئے ریلیف ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر خصوصی ہارون اختر خان اور چئیرمین ایف بی آر سمیت متعدد اعلیٰ حکام سے بات چیت جاری ہے اور وہ تعاون کر رہے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے ایف بی آر کے چئیرمین اور یو بی جی کے سیکرٹری جنرل زبیر طفیل نے کہا ہے کہ کمرشل امپورٹرز کے مسائل حل کرنے پر مذاکرات ہو رہے ہیں،کیونکہ بجٹ میں لگنے والے ٹیکس پر انکے تحفظات ہیں۔ اسکے علاوہ پلاسٹک انڈسٹری، سٹیل ملز کے خام مال اور سیمنٹ پر ایک روپے فی کلو لگنے والی سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی سمیت متعدد معاملات پر بات چیت جاری ہے جبکہ چاول کے شعبہ کیلئے مراعات حاصل کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔ انھوں نے برآمدی سیکٹرز کو زیرو ریٹنگ کا درجہ دینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیدر کی صنعت مشکلات کا شکار ہے اور بین الاقوامی منڈی میں حریف ممالک کے مقابلہ میں پسپائی پر مجبور ہو رہی ہے اسلئے حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ اس صنعت کے خام مال کی درآمد پر ہر قسم کی ٹیکس و ڈیوٹیاں ختم کر دی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ اناملیز کے خاتمہ سے کاروباری فضا سازگار ہو جائے گی جس سے برآمدات، روزگار اور محاصل پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

مزید :

کامرس -