حکومت1ہزار سے زائد اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی کا فیصلہ واپس لے، شیخ محمد ابراہیم

حکومت1ہزار سے زائد اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی کا فیصلہ واپس لے، شیخ محمد ابراہیم

  



لاہور (پ ر)لاہور چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کارپوریٹ کمیٹی کے ممبر شیخ ابراہیم نے نئے مالیاتی بل کے ذریعے1ہزار سے زائد اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کا سبب بننے والی کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کو فوری طور پر واپس لیا جائے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہو ں نے کہا کہ کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ سے سمگلنگ کے گراف میں اضافہ ہو گا ، ملک میں پہلے ہی مہنگائی کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، انہو ں نے اس تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ اس کا اثر براہ راست یا بالواسطہ عوام پر مہنگائی کی صورت میں پڑے گا ، سمگلنگ کی وجہ سے جہاں حکومت کو اربوں روپے کے ریونیو کا نقصان ہو گا وہاں ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کا بزنس تبا ہ ہو جائے گا ، شیخ ابراہیم نے کہا کہ حکومت کو ڈیوٹی میں اضافہ سے ڈیڑھ ارب روپے ملیں گے لیکن اسکے برعکس عوام مہنگائی کے مزید بوجھ تلے دب کر رہ جائے گی لہذا حکومت مہنگائی کا سبب بننے والے فیصلے کو فوری طور پر واپس لے

مزید : کامرس