عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی
دبئی (آن لائن) عالمی منڈی میں گذشتہ ہفتہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی۔ ماہرین نے تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کو قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے آخری روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی ہوئی۔ ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 1.49 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی۔اس طرح ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت آج 49.07 ڈالر فی بیرل پر رہی۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 1.41 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی۔ 2.7 فیصد کمی کے بعد برینٹ آئل کی قیمت 50.54 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔