رواں مالی سال کے دوران برآمدات 12فیصد کمی کے ساتھ 22ارب ڈالر رہیں

رواں مالی سال کے دوران برآمدات 12فیصد کمی کے ساتھ 22ارب ڈالر رہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن) رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں ملکی برآمدات 12 فیصد کمی سے 21 ارب 85 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ درآمدات 41 ارب 45 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ اس طرح جولائی سے مئی کے دوران تجارتی خسارہ 19 ارب 59 کروڑ ڈالر رہا۔ پاکستان بیورو شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ میں ملکی برآمدات 12 فیصد کمی سے 21 ارب 85 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ برآمدات 41 ارب 45 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ اس طرح جولائی سے مئی کے دوران تجارتی خسارہ 19 ارب 59 کروڑ ڈالر رہا؂ ماہرین کے مطابق مالی سال 16۔ 2015 میں توانائی بحران کے باعث صنعتی پیداوار متاثر ہوئیں، مگر آئندہ مالی سال میں ایل این جی درآمد سے صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی اور ایکسپورٹ ری فنانس کے لئے شرح سود کو 3 فیصد کئے جانے سے صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کا امکان ہے۔

مزید :

کامرس -