سہ ملکی کرکٹ سیریز ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 36رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی کرکٹ سیریز ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 36رنز سے شکست دیدی

سینٹ کیٹس(آئی این پی) ویسٹ انڈیز میں جاری سہ ملکی کرکٹ سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 36رنز سے شکست دیدی‘ جنوبی افریقہ کی ٹیم 289 رنز ہدف کے تعاقب میں 47.4 اوورز میں 252رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی‘ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈو پلیسز 63‘ ہاشم آملہ 60‘ جے پی ڈومنی 41 اور اے بی ڈیویلیئرز 41رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک ‘ جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا‘ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو میچ میں شاندار سنچری بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، آسٹریلیا کی ٹیم سیریز میں 9پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے،سیریز کا پانچواں میچ (آج)پیرکومیزبان ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کیٹس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 288رنز بنائے‘ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 109‘ عثمان خواجہ 59‘ سٹیون سمتھ 52 اور میتھیو ویڈ 24 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 47.4 اوورز میں 252رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی‘ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوپلیسز 63‘ ہاشم آملہ 60‘ جے پی ڈومنی 41 اور اے بی ڈیویلیئرز 41رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک ‘ جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا‘ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو میچ میں شاندار سنچری بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم سیریز میں 9پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی