پی سی بی کی گورننگ بورڈ کی منظوری سے پی ایس ایل خود مختار کمپنی بن گئی

پی سی بی کی گورننگ بورڈ کی منظوری سے پی ایس ایل خود مختار کمپنی بن گئی

  



 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو خود مختار کمپنی بنانے کی منظوری دیدی۔پی ایس ایل پی سی بی کے ماتحت ایک خود مختار کمپنی کے طور پر کام کرے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو خود مختار کمپنی بنانے کی منظوری دے دی۔پاکستان سپر لیگ پی سی بی کے ماتحت ایک خود مختار کمپنی کے طور پر کام کرے گی۔پی ایس ایل کے منافع میں سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی برابر شیئر ملے گا۔پاکستان سپر لیگ کے الگ سے پراجیکٹ اور آفسز کا پراجیکٹ بھی زیر غور ہے جس پر کام جاری ہے۔پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس میں اکیڈمیز کے لئے الگ سے بجٹ کی تجویز بھی منظور کر لی گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی