یورو کپ ،مقابلوں کے نتائج کی پیش گوئی کیلئے آکٹوپس کے بعد ہاتھی میدان میں آگیا

یورو کپ ،مقابلوں کے نتائج کی پیش گوئی کیلئے آکٹوپس کے بعد ہاتھی میدان میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(آئی این پی) ورلڈ کپ فٹ بال میں ٹیموں کی ہارجیت کی درست پیش گوئی سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے آکٹوپس کے بعد یورو کپ2016کے مقابلوں کے لیے ایک ہاتھی بھی میدان میں آگیاہے۔
جرمنی کے ایک پارک میں موجود6سالہ نیلی نامی ہاتھی آجکل یورو کپ مقابلوں میں ٹیموں کی ہار جیت کی پیش گوئیوں کے حوالے سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، یوکرین اور جرمنی کے درمیان مقابلے کی پیش گوئی کیلئے ہاتھی کے سامنے جرمنی اور یوکرین کے گول پوزرکھے گئے جس پر ہاتھی نے یوکرین پر گول کرکے جرمنی کی جیت کا امکان ظاہر کردیا۔