سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس،راجر فیڈرر سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس،راجر فیڈرر سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر
 سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس،راجر فیڈرر سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

  



برلن(اے پی پی) سابق عالمی نمبر ایک اور سترہ مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن راجر فیڈرر سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، ڈومینک تھیم نے فیڈرر کو 2-1 سیٹس سے شکست دی۔ جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں آسٹرین پلیئر ڈومینک تھیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئس سٹار فیڈرر کو 3-6، 7-6 اور 6-4 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی