سی ڈی ا ے ما رگلہ فیسٹول، آل پا کستان ٹیپ بال کرکٹ ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب

سی ڈی ا ے ما رگلہ فیسٹول، آل پا کستان ٹیپ بال کرکٹ ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب

اسلام آباد (اے پی پی) سی ڈی ا ے کے زیر اہتمام چھ روزہ ما رگلہ فیسٹول آل پا کستان ٹیپ بال کرکٹ ٹورنا منٹ 2016کا افتتاح مرکز G-9کے کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگیا ۔ وزیر اعظم کے ایڈوائزر بیرسٹر ظفر اللہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں سی ڈی اے کے ممبر انوئرنمنٹ ثناء اللہ امان ، قومی کرکٹر رانا نوید الحسن، ٹینس بال کرکٹ فیڈریشن آف پا کستان کے صدر ملک مہربان علی ، کرکٹ کی دنیا کے معروف چا چا کرکٹ اور فیسٹیول میں حصہ لینے والی مختلف ٹیموں کے کھلا ڑیوں اور جڑواں شہروں سے آئے ہوئے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے اسلام آباد کے نوجوا نوں کو کھیل کے میدانوں کی طرف مائل کرنے کے لئے سی ڈی اے کی طرف سے کئے جانے والے اقدا مات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیاں جہاں نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو نکھا رتی ہیں وہاں شہریوں کو تفریح کے بہترین موا قع بھی فراہم ہوتے ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لئے کئے جانے والے انتظا مات کو بی سراہا۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر انوئرنمنٹ ثناء اللہ امان نے کہا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد کے شہریوں کو ہمیشہ تفریح کے بہترین مو اقع فراہم کئے ہیں اور ما رگلہ فیسٹیول 2016کے انعقاد کا اصل مقصد شہریوں کو معیا ری تفرریح مہیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارگلہ فیسٹیول 2016میں سپورٹس مقا بلوں کے ساتھ ساتھ مختلف کلچرل اور علا قا ئی پروگرام ترتیب دےئے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز محمدی سپریم کلب نے ینگ برا درز کلب کو افتتا حی میچ میں شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ میں نیٹ کام نے رضوان الیون کو ہرا کر جیت اپنے نام کی ۔ اسی طرح سی ڈی اے شا ہین اور ہاکس کلب نے اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر اپنے جیت اپنے نام کر لی۔ یہ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے جس میں چا لیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز 9میچ کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی