اینڈی مرے نے سابق کوچ ایون لینڈل کو دوبارہ کوچنگ ٹیم میں شامل کر لیا

اینڈی مرے نے سابق کوچ ایون لینڈل کو دوبارہ کوچنگ ٹیم میں شامل کر لیا

  



لندن (اے پی پی) سٹار برطانوی پلیئر اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے نے اپنے سابق کوچ ایون لینڈل کو دوبارہ کوچنگ ٹیم میں شامل کر لیا۔ لینڈل ایگون اوپن چیمپئن شپ سے قبل مرے کی کوچنگ ٹیم کو جوائن کریں گے۔ 29 برس مرے نے ایملی موریسمو کی جگہ لینڈل کو کوچنگ کی ذمہ داری سونپی ہے۔ مرے نے فرنچ اوپن سے قبل ایملی کو کوچ کے عہدے سے فارغ کیا تھا۔ لینڈل اس سے قبل بھی مرے کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور ان کے دو سالہ دور میں مرے نے ومبلڈن، یو ایس اوپن اور اولمپکس گیمز میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ مرے نے اپنے بیان میں کہا کہ لینڈل کے ساتھ میرے دو کامیاب سال گزرے تھے، وہ اس کھیل کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں اور بڑے ایونٹس میں کامیابی کا گر بھی جانتے ہیں اسلئے میں نے دوبارہ ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی