ایمپائر کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیار کرنے پر جیمز اینڈرسن کی سرزنش

ایمپائر کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیار کرنے پر جیمز اینڈرسن کی سرزنش

لارڈز(اے پی پی) لارڈز میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش فاسٹ باؤلر جیمزاینڈرسن نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق اور سپرٹ آف دی گیم کی خلاف ورزی کی، کوسل پریرا اور ہیراتھ کے درمیان شراکت داری پر انگلش باؤلر جذبات میں آ گئے اور انہوں نے ہیراتھ پر جملے کسنا شروع کر دیئے۔، ایمپائر ایس روی نے اینڈرسن کو منع کیا کہ وہ جملے بازی نہ کریں جس پر اینڈرسن نے ایمپائر کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیار کیا، آئی سی سی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے اینڈرسن کی سرزنش کی اور انہیں مستقبل میں اپنے رویے کو ٹھیک رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی