غیرنصابی سرگرمیوں سے کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتا ہے ، ظفر اقبال اعوان

غیرنصابی سرگرمیوں سے کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتا ہے ، ظفر اقبال اعوان

  



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد سے کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتا ہے،این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکولز کالجز میں میں کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوان نئے چہرے سامنے آتے ہیں اور یہ چہرے ہی عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں،اور کھیل کے ذریعے ہی معاشرے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی جانی چاہئے، ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ہرسال مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن میں قومی مینز نیٹ چیمپئن شپ، قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ،قومی بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ، قومی جونیئر نیٹ بال چیمپئن شپ، ریفریز اور کوچنگ کورس شامل ہیں اس کے علاوہ یوم پاکستان، جشن آزادی اور یوم دفاع کے موقعوں پر نمائشی میچز منعقد کروائے جاتے ہیں،قومی مینز اورویمن نیٹ بال چیمپئن شپ اپریل میں اسلام آباد میں منعقد ہوئی ہے، ریفریز اور کوچنگ کورس میں ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ قومی بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ جولائی میں کراچی میں ہوگی، جس میں ملک بھر سے15ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا،پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان،اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، ، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی شامل ہیں، جشن آزادی کے موقع پر 14 اگست کو ملک کے مختلف شہروں میں نیٹ بال کے نمائشی میچز کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، واہ کینٹ، اسلام آباد، حیدرآباد اور فیصل آباد میں منعقد ہونگے، جس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں، اس کے علاوہ بلوچستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی جونیئر نیٹ بال چیمپئن شپ ستمبر میں کوئٹہ میں ہوگی ،جس میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان،اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر،فاٹا، گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں،چیمپئن شپ میں 20 سال کم عمر کے مرد اور خواتین شرکت کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی